حدیث نمبر: 5578
«ما بعث الله من نبي إلا قد أنذر أمته الدجال الأعور الكذاب ألا وإنه أعور وإن ربكم ليس بأعور مكتوب بين عينيه كافر يقرؤه كل مؤمن»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ نے کوئی نبی نہیں بھیجا مگر اس نے اپنی امت کو کانے جھوٹے دجال سے ڈرایا، سن لو! وہ کانا ہے اور تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان 'کافر' لکھا ہوگا جسے ہر مومن پڑھ لے گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الميم / حدیث: 5578
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ت] عن أنس. الصحيحة ٢٤٥٧.