صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5182
«للشهيد عند الله سبع خصال: يغفر له في أول دفعة من دمه ويرى مقعده من الجنة ويحلى حلة الإيمان ويزوج اثنين وسبعين زوجة من الحور العين ويجار من عذاب القبر ويأمن من الفزع الأكبر ويوضع على رأسه تاج الوقار الياقوتة منه خير من الدنيا وما فيها ويشفع في سبعين إنسانا من أهل بيته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شہید کے لیے اللہ کے ہاں سات خصلتیں ہیں: اس کے خون کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی اس کی بخشش کر دی جاتی ہے، اسے جنت میں اپنا ٹھکانہ دکھا دیا جاتا ہے، اسے ایمان کا جوڑا پہنایا جاتا ہے، اس کی شادی حورعین میں سے بہتر بیویوں سے کر دی جاتی ہے، اسے قبر کے عذاب سے پناہ دی جاتی ہے، اسے سب سے بڑی گھبراہٹ سے امن دیا جاتا ہے، اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جاتا ہے جس کا ایک یاقوت دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے، اور اسے اپنے اہلِ خانہ میں سے ستر آدمیوں کی شفاعت کا حق دیا جاتا ہے۔“