صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 518
«إذا دخل أحدكم على أخيه المسلم فأطعمه من طعامه فليأكل ولا يسأل عنه وإن سقاه من شرابه فليشرب ولا يسأل عنه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے کسی مسلمان بھائی کے ہاں جائے اور وہ اسے اپنے کھانے میں سے کچھ کھلائے تو اسے کھا لینا چاہیے اور اس (کی ماہیت یا حلال ہونے) کے بارے میں سوال نہیں کرنا چاہیے، اور اگر وہ اسے اپنا کوئی مشروب پلائے تو اسے پی لینا چاہیے اور اس کے بارے میں سوال نہیں کرنا چاہیے۔“