صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5094
«لعن الله الربا وآكله وموكله وكاتبه وشاهده وهم يعلمون والواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والنامصة والمتنمصة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ سود پر، اس کے کھانے والے پر، کھلانے والے پر، لکھنے والے پر اور اس کے گواہ پر، جبکہ وہ یہ جانتے ہوں، لعنت فرمائے، اور بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی، گودنے والی اور گدوانے والی، بھنویں اکھاڑنے والی اور اکھڑوانے والی پر بھی لعنت فرمائے۔“