صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5076
«لتنتظر عدة الليالي والأيام التي كانت تحيضهن من الشهر قبل أن يصيبها الذي أصابها فلتترك الصلاة قبل ذلكم من الشهر فإذا خلفت ذلك فلتغتسل ثم لتستثفر بثوب ثم لتصلي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”وہ اسی مہینے میں اتنی راتوں اور دنوں کا انتظار کرے جتنے وہ اس عارضے میں مبتلا ہونے سے پہلے حیض میں گزارا کرتی تھی، اور مہینے کے اس حصے میں نماز چھوڑ دے، پھر جب یہ مدت گزر جائے تو غسل کرے، پھر ایک کپڑا باندھ لے، پھر نماز پڑھے۔“