صحیح الجامع الصغیر
حرف اللام— حرف لام
الأحاديث المبدوءة بحرف اللام باب: حرف لام سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 5030
«لله أشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب إليه من أحدكم كان على راحلته بأرض فلاة فانفلتت منه وعليها طعامه وشرابه فأيس منها فأتى شجرة فاضطجع في ظلها قد أيس من راحلته فبينما هوكذلك إذ هوبها قائمة عنده فأخذ بخطامها ثم قال من شدة الفرح: اللهم أنت عبدي وأنا ربك! أخطأ من شدة الفرح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے، جب وہ اس کی طرف رجوع کرتا ہے، تم میں سے اس شخص سے کہیں زیادہ خوش ہوتا ہے جو کسی سنسان زمین میں اپنی سواری پر تھا کہ وہ اس سے چھوٹ کر بھاگ گئی، جس پر اس کا کھانا پینا لدا ہوا تھا، وہ اس سے مایوس ہو گیا، پھر ایک درخت کے پاس آیا اور اس کے سائے میں لیٹ گیا، اپنی سواری سے مایوس ہو چکا تھا کہ اچانک وہ سواری اس کے پاس کھڑی نظر آئی، اس نے اس کی نکیل پکڑ لی، پھر خوشی کی شدت سے کہنے لگا: اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں! اس نے خوشی کی شدت سے یہ غلطی کر دی۔“