صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4753
«كان إذا عصفت الريح قال: اللهم إني أسألك خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب تیز آندھی چلتی تو آپ ﷺ فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر، اس میں موجود شر اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے۔“