صحیح الجامع الصغیر
حرف الكاف— حرف کاف
الأحاديث المبدوءة بحرف الكاف باب: حرف کاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4664
«كان إذا استجد ثوبا سماه باسمه قميصا أو عمامة أو رداء ثم يقول:» اللهم لك الحمد أنت كسوتنيه أسألك من خيره وخير ما صنع له وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ کا معمول تھا:)
”جب آپ ﷺ کوئی نیا کپڑا پہنتے تو اسے اس کے نام سے پکارتے، خواہ وہ قمیض ہو، عمامہ ہو یا چادر، پھر فرماتے: اے اللہ! تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو نے مجھے یہ پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس مقصد کے لیے یہ بنایا گیا اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر اور جس مقصد کے لیے یہ بنایا گیا اس کے شر سے۔“