حدیث نمبر: 4538
«كل عمل ابن آدم يضاعف الحسنة بعشر أمثالها إلى سبعمائة ضعف إلى ما شاء الله قال الله عز وجل: إلا الصوم فإنه لي وأنا أجزي به يدع شهوته وطعامه من أجلي للصائم فرحتان فرحة عند فطره وفرحة عند لقاء ربه ولخلوف فمه أطيب عند الله من ريح المسك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابن آدم کے ہر نیک عمل کو دس گنا سے سات سو گنا تک، بلکہ اللہ جتنا چاہے اس سے بھی زیادہ بڑھایا جاتا ہے، سوائے روزے کے، اللہ عزوجل فرماتا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، وہ (روزہ دار) میری خاطر اپنی خواہش اور اپنا کھانا چھوڑ دیتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک اپنے روزہ افطار کرتے وقت اور دوسری اپنے رب سے ملتے وقت، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4538
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م ن هـ] عن أبي هريرة.