حدیث نمبر: 4514
«كل أهل الجنة يرى مقعده من النار فيقول: لولا أن الله هداني فيكون له شكر وكل أهل النار يرى مقعده من الجنة فيقول: لوأن الله هداني فيكون عليه حسرة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہر جنتی جہنم میں اپنا وہ مقام دیکھے گا جو اسے مل سکتا تھا، تو کہے گا: اگر اللہ نے مجھے ہدایت نہ دی ہوتی تو یہی میرا انجام ہوتا، تو یہ اس کے لیے شکر کا باعث ہو گا۔ اور ہر جہنمی جنت میں اپنا وہ مقام دیکھے گا جو اسے مل سکتا تھا، تو کہے گا: کاش اللہ نے مجھے ہدایت دی ہوتی، تو یہ اس کے لیے حسرت کا باعث ہو گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الكاف / حدیث: 4514
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم ك] عن أبي هريرة. الصحيحة ٢٠٣٤: خط.