صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4401
«قل: اللهم اهدني وسددني واذكر بالهدى هدايتك الطريق والسداد سداد السهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور مجھے راہِ راست پر رکھ۔ اور ہدایت (مانگتے وقت) راستے پر اپنی رہنمائی کو یاد کرو اور سداد (مانگتے وقت) تیر کے سیدھا نشانے پر لگنے کو (یاد کرو)۔“