صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
"قال الله تعالى: شتمني ابن آدم وما ينبغي له أن يشتمني وكذبني وما ينبغي له أن يكذبني أما شتمه إياي فقوله: إن لي ولدا وأنا الله الأحد الصمد لم ألد ولم أولد ولم يكن لي كفوا أحد وأما تكذيبه إياي فقوله: ليس يعيدني كما بدأني وليس أول الخلق بأهون علي من إعادته"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم نے مجھے گالی دی حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا کہ مجھے گالی دے، اور اس نے مجھے جھٹلایا حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا کہ مجھے جھٹلائے۔ رہا اس کا مجھے گالی دینا تو وہ اس کا یہ کہنا ہے کہ میری کوئی اولاد ہے، حالانکہ میں اللہ ہوں، اکیلا، بے نیاز، نہ میں نے کسی کو جنا اور نہ میں جنا گیا اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے۔ اور رہا اس کا مجھے جھٹلانا تو وہ اس کا یہ کہنا ہے کہ اللہ مجھے دوبارہ نہیں پیدا کرے گا جیسا اس نے پہلی بار پیدا کیا تھا، حالانکہ مخلوق کو پہلی بار پیدا کرنا مجھ پر اس کے دوبارہ پیدا کرنے سے زیادہ مشکل نہیں۔“