صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4314
«قال الله تعالى: أنا خلقت الرحم وشققت لها اسما من اسمي فمن وصلها وصلته ومن قطعها قطعته ومن بتها بتته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے رِحم (رشتہ داری) کو پیدا کیا اور اپنے نام میں سے اس کے لیے ایک نام نکالا، پس جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) جوڑوں گا، جو اسے کاٹے گا میں اسے (اپنی رحمت سے) کاٹ دوں گا، اور جو اسے بالکل توڑ دے گا میں بھی اسے بالکل توڑ دوں گا۔“