صحیح الجامع الصغیر
حرف القاف— حرف قاف
الأحاديث المبدوءة بحرف القاف باب: حرف قاف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4304
«قال الله تعالى: إذا تقرب إلي العبد شبرا تقربت إليه ذراعا وإذا تقرب إلي ذراعا تقربت منه باعا وإذا أتاني مشيا أتيته هرولة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب بندہ میری طرف ایک بالشت قریب آتا ہے تو میں اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ میری طرف ایک ہاتھ قریب آتا ہے تو میں اس کی طرف دو ہاتھ قریب ہوتا ہوں، اور جب وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔“