حدیث نمبر: 4208
«فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بأنهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبد الله إلا قريش وفضلهم بأنهم نصرهم يوم الفيل وهم مشركون وفضلهم بأنه نزلت فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيها أحد من العالمين وهي {لِإِيلافِ قُرَيْشٍ} وفضلهم بأن فيهم النبوة والخلافة والحجابة والسقاية»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ نے قریش کو سات خصلتوں سے فضیلت دی: انہیں یہ فضیلت دی کہ انہوں نے دس سال اللہ کی عبادت کی جبکہ اس وقت اللہ کی عبادت صرف قریش ہی کرتے تھے، اور یہ فضیلت دی کہ اس نے فیل کے دن ان کی مدد کی حالانکہ وہ مشرک تھے، اور یہ فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک سورت نازل ہوئی جس میں دنیا جہان کا کوئی اور شامل نہیں، اور وہ ”لایلاف قریش“ ہے، اور یہ فضیلت دی کہ ان میں نبوت، خلافت، حجابت اور سقایت ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الفاء / حدیث: 4208
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طس] عن الزبير بن العوام. الصحيحة ١٩٤٤: البيهقي، ابن عساكر.