صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4130
«العطاس من الله والتثاؤب من الشيطان فإذا تثاءب أحدكم فليضع يده على فيه وإذا قال: آه آه فإن الشيطان يضحك من جوفه وإن الله عز وجل يحب العطاس ويكره التثاؤب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”چھینک اللہ کی طرف سے ہے اور جمائی شیطان کی طرف سے ہے، پس جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے، اور اگر وہ آہ آہ کرے تو شیطان اس کے پیٹ کے اندر سے ہنستا ہے۔ اور بے شک اللہ عزوجل چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔“