صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 4045
«عليك بالهجرة فإنه لا مثل لها» عليك بالجهاد فإنه لا مثل لها.....، عليك بالصوم فإنه لا مثل له عليك بالسجود فإنك لا تسجد لله سجدة إلا رفعك الله بها درجة وحط عنك بها خطيئة "ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ہجرت کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔ جہاد کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔ روزے کو لازم پکڑو، کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں۔ سجدے کو لازم پکڑو، کیونکہ تم اللہ کے لیے جو بھی سجدہ کرو گے، اللہ اس کے ذریعے تمہارا درجہ بلند کرے گا اور اس کے ذریعے تم سے ایک گناہ مٹا دے گا۔“