صحیح الجامع الصغیر
حرف العين— حرف عین
الأحاديث المبدوءة بحرف العين باب: حرف عین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3973
«عباد الله! وضع الله الحرج إلا امرءا اقترض امرءا ظلما فذاك يحرج ويهلك عباد الله! تدأووا فإن الله تعالى لم يضع داء إلا وضع له دواء إلا داء واحدا: الهرم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ کے بندو! اللہ نے دین میں تنگی ختم کر دی ہے، سوائے اس شخص کے جو ظلماً کسی دوسرے آدمی کی عزت پر حملہ کرے، تو وہی تنگی میں پڑے گا اور ہلاک ہو گا۔ اے اللہ کے بندو! علاج کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں بنائی جس کی کوئی دوا نہ رکھی ہو، سوائے ایک بیماری کے: بڑھاپا۔“