حدیث نمبر: 387
«إذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار قيل: يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول؟ قال: إنه كان حريصا على قتل صاحبه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر آمنے سامنے ہوں اور ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے، تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! قاتل کا تو یہ انجام ٹھیک ہے لیکن مقتول کا کیا قصور ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا خواہشمند تھا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 387
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ن] عن أبي بكرة [هـ] عن أبي موسى. نقد المنتصر الكتاني ٣٩ رياض الصالحين ١٠.