صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 384
«إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وليشرب بيمينه وليأخذ بيمينه وليعط بيمينه فإن الشيطان يأكل بشماله ويشرب بشماله ويأخذ بشماله ويعطي بشماله»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے، اور دائیں ہاتھ سے پیے، اور دائیں ہاتھ سے پکڑے اور دائیں ہاتھ سے ہی دے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے، بائیں ہاتھ سے پکڑتا ہے اور بائیں ہاتھ سے دیتا ہے۔“