حدیث نمبر: 381
«إذا أكل أحدكم طعاما فليقل: اللهم بارك لنا فيه وأبدلنا خيرا منه وإذا شرب لبنا فليقل: اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه فإنه ليس شيء يجزي من الطعام والشراب إلا اللبن»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اسے چاہیے کہ کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَأَبْدِلْنَا خَيْرًا مِنْهُ» (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے)، اور جب وہ دودھ پیے تو کہے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ» (اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے زیادہ دے)، کیونکہ دودھ کے سوا کھانے اور پینے کی دونوں ضرورتیں کوئی اور چیز پوری نہیں کر سکتی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 381
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم د ت هـ هب] عن ابن عباس. المشكاة ٤٢٨٣.