صحیح الجامع الصغیر
حرف الشين— حرف شین
الأحاديث المبدوءة بحرف الشين باب: حرف شین سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3743
«الشهر تسع وعشرون فلا تصوموا حتى تروه ولا تفطروا حتى تروه فإن غم عليكم فأكملوا العدة ثلاثين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مہینہ اُنتیس دن کا (بھی) ہوتا ہے، پس چاند دیکھے بغیر روزہ نہ رکھو اور نہ (چاند دیکھے بغیر) روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔“