حدیث نمبر: 366
«إذا أقعد المؤمن في قبره أتي ثم شهد أن لا إله إلا الله وأن محمد رسول الله فذلك قوله: {يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ} »
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب مومن کو اس کی قبر میں بٹھایا جاتا ہے اور اس کے پاس (فرشتے) آتے ہیں تو وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں، پس یہی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ﴾ ”اللہ ایمان والوں کو پختہ بات کے ذریعے ثابت قدم رکھتا ہے۔“ [سورة إبراهيم: 27]

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 366
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن البراء. خ عن الراء٢.