صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3494
«رحم الله رجلا قام من الليل فصلى وأيقظ امرأته فصلت فإن أبت نضح في وجهها الماء ورحم الله امرأة قامت من الليل فصلت وأيقظت زوجها فصلى فإن أبى نضحت في وجهه الماء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ اس مرد پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے اور اپنی بیوی کو بھی جگائے، پس وہ بھی نماز پڑھے، اور اگر وہ انکار کرے تو وہ اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔ اور اللہ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے اور اپنے شوہر کو بھی جگائے، پس وہ بھی نماز پڑھے، اور اگر وہ انکار کرے تو وہ اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے۔“