صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3460
[رأيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرئ أمتك السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان وغراسها: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله]ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پہنچا دو اور انہیں بتا دو کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور اس کا پانی میٹھا ہے، اور وہ ہموار میدان ہے، اور اس کے پودے یہ ہیں: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» اور «وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»۔“