صحیح الجامع الصغیر
حرف الراء— حرف را
الأحاديث المبدوءة بحرف الراء باب: حرف را سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3450
«رأى عيسى ابن مريم رجلا يسرق فقال له: أسرقت؟ قال: كلا والذي لا إله إلا هو فقال عيسى: آمنت بالله وكذبت عيني»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک آدمی کو چوری کرتے دیکھا تو ان سے پوچھا: کیا تم نے چوری کی؟ اس نے کہا: ہرگز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں! تو عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھ کو جھٹلایا۔“