صحیح الجامع الصغیر
حرف الدال— حرف دال
الأحاديث المبدوءة بحرف الدال باب: حرف دال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3410
«الدنيا حلوة خضرة فمن أخذها بحقه بورك له فيها ورب متخوض فيما اشتهت نفسه ليس له يوم القيامة إلا النار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”دنیا میٹھی اور شاداب (خوش رنگ) ہے، پس جو اسے اس کے حق کے ساتھ حاصل کرے، اس کے لیے اس میں برکت ڈالی جاتی ہے، اور بسا اوقات ایسا شخص جو اپنے نفس کی خواہشات میں پڑا رہتا ہے، قیامت کے دن اس کے لیے آگ کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔“