صحیح الجامع الصغیر
حرف الدال— حرف دال
الأحاديث المبدوءة بحرف الدال باب: حرف دال سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3381
«دعوة الرجل لأخيه بظهر الغيب مستجابة وملك عند رأسه يقول: آمين ولك بمثل ذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدمی کی اپنے (غائب) بھائی کے لیے پیٹھ پیچھے کی گئی دعا قبول ہوتی ہے، اور اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ ہوتا ہے جو کہتا ہے: آمین، اور تمہارے لیے بھی ایسا ہی ہو۔“