حدیث نمبر: 3374
«دخلت امرأة النار في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض حتى ماتت»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی جسے اس نے باندھ رکھا تھا، نہ اسے کھلایا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لے، یہاں تک کہ وہ (بلی) مر گئی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الدال / حدیث: 3374
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق هـ] عن أبي هريرة [خ] عن ابن عمر. الصحيحة ٢٨.