صحیح الجامع الصغیر
حرف الخاء— حرف خا
الأحاديث المبدوءة بحرف الخاء باب: حرف خا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3243
«خمس صلوات كتبهن الله على العباد فمن جاء بهن لم يضيع منهن شيئا استخفافا بحقهن كان له عند الله عهد أن يدخله الجنة ومن لم يأت بهن فليس له عند الله عهد إن شاء عذبه وإن شاء أدخله الجنة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں، جس نے انہیں ادا کیا اور ان کے حق میں کوتاہی برتتے ہوئے کچھ ضائع نہ کیا، اللہ کے ہاں اس کا یہ حق ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اور جس نے انہیں ادا نہ کیا تو اللہ کے ہاں اس کا کوئی حق نہیں، اگر چاہے تو اسے عذاب دے اور اگر چاہے تو اسے جنت میں داخل کرے۔“