صحیح الجامع الصغیر
حرف الحاء— حرف حا
الأحاديث المبدوءة بحرف الحاء باب: حرف حا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3172
«الحج عرفة من جاء قبل طلوع الفجر من ليلة جمع فقد أدرك الحج أيام منى ثلاثة فمن تعجل في يومين فلا إثم عليه ومن تأخر فلا إثم عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حج عرفہ میں ٹھہرنا ہے، جو مزدلفہ کی رات فجر طلوع ہونے سے پہلے آ جائے اس نے حج پا لیا۔ منیٰ کے دن تین ہیں، پس جو دو دن میں جلدی کرے اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جو تاخیر کرے اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔“