صحیح الجامع الصغیر
حرف الحاء— حرف حا
الأحاديث المبدوءة بحرف الحاء باب: حرف حا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3162
«حوضي من عدن إلى عمان البلقاء ماؤه أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل وأكوابه عدد نجوم السماء من يشرب منه شربة لم يظمأ بعدها أبدا أول الناس ورودا عليه فقراء المهاجرين الشعث رءوسا الدنس ثيابا الذين لا ينكحون المتنعمات ولا تفتح لهم السدد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرا حوض عدن سے عمان بلقاء تک پھیلا ہوا ہے، اس کا پانی دودھ سے بھی زیادہ سفید اور شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے، اور اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، جو اس سے ایک گھونٹ بھی پی لے وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔ سب سے پہلے اس پر پہنچنے والے فقیر مہاجرین ہوں گے، جن کے بال بکھرے ہوئے اور کپڑے میلے ہوں گے، جو نہ عیش پرست عورتوں سے نکاح کر پاتے ہیں اور نہ ان کے لیے امیروں کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔“