صحیح الجامع الصغیر
حرف الحاء— حرف حا
الأحاديث المبدوءة بحرف الحاء باب: حرف حا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3149
«حق المرأة على الزوج أن يطعمها إذا طعم ويكسوها إذا اكتسى ولا يضرب الوجه ولا يقبح ولا يهجر إلا في البيت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیوی کا حق شوہر پر یہ ہے کہ جب وہ خود کھائے تو اسے بھی کھلائے، جب خود پہنے تو اسے بھی پہنائے، چہرے پر نہ مارے، برا بھلا نہ کہے، اور اگر ناراضگی کا اظہار کرنا ہو تو گھر کے اندر ہی کرے۔“