صحیح الجامع الصغیر
حرف الثاء— حرف ثا
الأحاديث المبدوءة بحرف الثاء باب: حرف ثا سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 3066
«ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة ولا ينظر إليهم: رجل حلف على سلعته لقد أعطي بها أكثر مما أعطي وهو كاذب ورجل حلف على يمين كاذبة بعد العصر ليقتطع بها مال رجل مسلم ورجل منع فضل مائه فيقول الله: اليوم أمنعك فضلي كما منعت فضل ما لم تعمل يداك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تین لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ بات کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا: وہ آدمی جس نے اپنے سامان کے بارے میں جھوٹی قسم کھائی کہ اسے اس کی اتنی قیمت دی گئی جتنی دراصل نہیں دی گئی تھی، اور وہ آدمی جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم کھائی تاکہ کسی مسلمان کا مال ہڑپ کر لے، اور وہ آدمی جس نے اپنا زائد پانی روک لیا، تو اللہ فرمائے گا: آج میں تجھ سے اپنا فضل روک لوں گا جیسا کہ تو نے اس چیز کا زائد حصہ روکا تھا جسے تیرے ہاتھوں نے پیدا نہیں کیا تھا۔“