حدیث نمبر: 304
«إذا أراد الله بعبد خيرا استعمله, قيل: ما يستعمله؟ قال: يفتح له عملا صالحا بين يدي موته حتى يرضي عليه من حوله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے کام پر لگا دیتا ہے۔ (صحابہ نے) پوچھا: اسے کس کام پر لگاتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کی موت سے پہلے اس کے لیے کسی نیک عمل کا دروازہ کھول دیتا ہے یہاں تک کہ اس کے آس پاس رہنے والے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 304
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ك] عن عمرو بن الحمق. الصحيحة ١١١٤: تخ, حب, الطحاوي السنة لابن أبي عاصم.