حدیث نمبر: 287
«إذا أحسن أحدكم إسلامه فكل حسنة يعملها يكتب له عشرة أمثالها إلى سبعمائة ضعف, وكل سيئة يعملها يكتب له مثلها حتى يلقى الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے، تو وہ جو بھی نیکی کرتا ہے اس کے لیے اس کی مثل دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا کر لکھی جاتی ہے، اور وہ جو بھی برائی کرتا ہے اس کے لیے بس اسی کے برابر لکھی جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 287
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن أبي هريرة.