صحیح الجامع الصغیر
حرف الباء— حرف با
الأحاديث المبدوءة بحرف الباء باب: حرف با سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2821
«بسم الله الرحمن الرحيم هذا ما اشترى العداء بن خالد بن هوذة من محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم اشترى منه عبدا أو أمة على أن لا داء ولا غائلة ولا خبثة بيع المسلم للمسلم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔ یہ وہ تحریر ہے جس کی رو سے العداء بن خالد بن ہوذہ نے محمد رسول اللہ ﷺ سے خریداری کی۔ اس نے آپ ﷺ سے ایک غلام یا لونڈی خریدی ہے، اس شرط پر کہ اس میں کوئی بیماری، کوئی عیب اور کوئی پوشیدہ برائی (یا دھوکہ) نہیں ہے۔ یہ ایک مسلمان کی دوسرے مسلمان کے ساتھ (صاف ستھری) خرید و فروخت ہے۔“