حدیث نمبر: 2746
«أيها الناس إنه لم يبق من مبشرات النبوة إلا الرؤيا الصالحة يراها المسلم أو ترى له ألا وإني نهيت أن أقرأ القرآن راكعا أو ساجدا فأما الركوع فعظموا فيه الرب وأما السجود فاجتهدوا في الدعاء فقمن أن يستجاب لكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے اب سچے خواب کے سوا کچھ باقی نہیں بچا جسے مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے دیکھا جاتا ہے۔ سن لو! مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا رکوع میں تو اپنے رب کی بڑائی بیان کیا کرو، اور سجدے میں خوب کوشش کے ساتھ دعا کیا کرو، کیونکہ وہ اس لائق ہے کہ تمہارے حق میں قبول کی جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2746
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م د ن هـ] عن ابن عباس. الإرواء ٢٥٣٩.