صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«أيما امرئ مسلم أعتق امرءا مسلما فهو فكاكه من النار يجزي بكل عظم منه عظما منه وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فهي فكاكها من النار يجزي بكل عظم منها عظما منها وأيما امرئ مسلم أعتق امرأتين مسلمتين فهما فكاكه من النار يجزي بكل عظمين منهما عظما منه»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جس مسلمان مرد نے کسی مسلمان مرد کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے آزادی کا پروانہ ہوگا، اللہ تعالیٰ اس (غلام) کی ہر ہڈی کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کی ایک ہڈی کو دوزخ سے بچائے گا، اور جس مسلمان عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے ڈھال بن جائے گی، اللہ تعالیٰ اس (لونڈی) کی ہر ہڈی کے بدلے اس (آزاد کرنے والی عورت) کی ایک ہڈی کو آگ سے بچائے گا، اور جس مسلمان مرد نے دو مسلمان عورتوں کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے آزادی کا باعث ہوں گی، اللہ تعالیٰ ان دونوں کی ہر دو ہڈیوں کے بدلے اس کی ایک ہڈی کو آگ سے بچائے گا۔“