صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2697
«أيكم يحب أن يغدو كل يوم إلى بطحان أو إلى العقيق فيأتي منه بناقتين كوماوين زهراوين في غير إثم ولا قطع رحم فلأن يغدو أحدكم إلى المسجد فيتعلم أو يقرأ آيتين من كتاب الله خير له من ناقتين وثلاث خير له من ثلاث وأربع خير له من أربع ومن أعدادهن من الإبل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ وہ ہر روز صبح بطحان یا عقیق (مدینہ کی وادیوں) کی طرف جائے اور وہاں سے بغیر کسی گناہ اور قطع رحمی کے دو موٹی تازی اور خوبصورت اونٹنیاں لے کر آئے؟ تو یقیناً تم میں سے کسی کا صبح سویرے مسجد کی طرف جانا اور اللہ کی کتاب کی دو آیتیں سیکھنا یا پڑھنا اس کے لیے دو اونٹنیوں سے بہتر ہے، اور تین آیتیں تین اونٹنیوں سے بہتر ہیں، اور چار آیتیں چار اونٹنیوں سے بہتر ہیں، اور اسی طرح جتنی آیتیں ہوں گی وہ اتنے ہی اونٹوں سے بہتر ہیں۔“