حدیث نمبر: 2662
«أيعجز أحدكم أن يتقدم أو يتأخر أو عن يمينه أو عن شماله في الصلاة؟» - يعني في السبحة - "
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ نماز میں—یعنی نفل نماز میں—وہ آگے بڑھ جائے، پیچھے ہٹ جائے، یا دائیں یا بائیں جانب ہو جائے؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2662
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [د هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود ٩٢٢.