صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
" إني لأعرف آخر أهل النار خروجا من النار وآخر أهل الجنة دخولا الجنة رجل يؤتى به يوم القيامة فيقال:
اعرضوا عليه صغار ذنوبه وارفعوا عنه كبارها فيقال له: عملت يوم كذا وكذا كذا وكذا وعملت يوم كذا وكذا كذا وكذا فيقول: نعم لا يستطيع أن ينكر وهو مشفق من كبار ذنوبه أن تعرض عليه فيقال له: فإن لك مكان كل سيئة حسنة فيقول: يا رب عملت أشياء لا أراها هاهنا"(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اس شخص کو بخوبی جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکالا جائے گا اور سب سے آخر میں جنت میں داخل ہوگا۔ قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا تو کہا جائے گا: اس کے سامنے اس کے چھوٹے گناہ پیش کرو اور بڑے گناہ ہٹا دو۔ پھر اس سے کہا جائے گا: تو نے فلاں فلاں دن یہ یہ کام کیے تھے اور فلاں فلاں دن یہ یہ اعمال کیے تھے؟ وہ کہے گا: جی ہاں۔ وہ انکار کی طاقت نہیں رکھے گا، اور اس دوران وہ اپنے بڑے گناہوں کے پیش کیے جانے سے ڈر رہا ہوگا۔ پھر اس سے کہا جائے گا: تمہارے لیے ہر برائی کے بدلے ایک نیکی ہے۔ یہ سن کر وہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے کچھ ایسے کام بھی کیے تھے جو مجھے یہاں نظر نہیں آ رہے۔“