صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2360
"إنما جعل الإمام ليؤتم به فلا تختلفوا عليه وإذا كبر فكبروا وإذا ركع فاركعوا وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: ربنا لك الحمد وإذا سجد فاسجدوا وإذا صلى جالسا
فصلوا جلوسا أجمعين"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”امام تو اسی لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا تم اس (کے افعال) سے اختلاف نہ کرو، اور جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو، اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو، اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» کہو، اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب مل کر بیٹھ کر نماز پڑھو۔“