صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2357
«إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا كبر فكبروا وإذا رفع فارفعوا وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد وإذا سجد فاسجدوا وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعين»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”امام تو اسی لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی اقتدا (پیروی) کی جائے، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، اور جب وہ (رکوع سے سر) اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ، اور جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہو، اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب (بھی) بیٹھ کر نماز پڑھو۔“