حدیث نمبر: 2227
«إن من ضئضئ هذا قوما يقرءون القرآن لا يجاوز حناجرهم يقتلون أهل الإسلام ويدعون أهل الأوثان يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية لئن أدركتهم لأقتلنهم قتل عاد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے۔ وہ دینِ اسلام سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے پار نکل جاتا ہے۔ اگر میں نے ان کا زمانہ پایا تو میں انہیں قوم عاد کی طرح (جڑ سے اکھاڑ کر) قتل کروں گا۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 2227
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د ن] عن أبي سعيد. الإرواء ٨٦٤.