صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 2072
«إن رجالا من العرب يهدي أحدهم الهدية فأعوضه منها بقدر ما عندي ثم يتسخطه فيظل يتسخط فيه علي وايم الله لا أقبل بعد مقامي هذا من رجل من العرب هدية إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بےشک عرب کے کچھ لوگ (ایسے ہیں کہ) ان میں سے کوئی مجھے ہدیہ دیتا ہے تو میں اپنی استطاعت کے مطابق اسے اس کا بدلہ دیتا ہوں، پھر وہ اس پر ناراض ہوتا ہے اور مجھ پر غصہ کرتا رہتا ہے۔ اور اللہ کی قسم! اس مقام کے بعد میں عرب کے کسی بھی شخص سے کوئی ہدیہ قبول نہیں کروں گا سوائے کسی قرشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے۔“