صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 206
«احفظوني في أصحابي ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم يفشوا الكذب حتى يشهد الرجل وما يستشهد ويحلف وما يستحلف»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میرے صحابہ کے حق میں میری وصیت یاد رکھو، پھر ان لوگوں کے حق میں جو ان کے بعد آئیں گے، پھر ان کے حق میں جو ان کے بعد آئیں گے، پھر (اس کے بعد) جھوٹ عام ہو جائے گا یہاں تک کہ آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی نہیں مانگی گئی ہوگی، اور وہ قسم کھائے گا حالانکہ اس سے قسم طلب نہیں کی گئی ہوگی۔“