حدیث نمبر: 203
«احفظ عورتك إلا من زوجتك أو ما ملكت يمينك قيل: إذا كان القوم بعضهم في بعض؟ قال: إن استطعت أن لا يرينها أحد فلا يرينها قيل: إذا كان أحدنا خاليا؟ قال: الله أحق أن يستحيا منه من الناس»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی یا اپنی لونڈی کے۔ (آپ سے) پوچھا گیا: اگر لوگ آپس میں ملے جلے ہوں؟ تو آپ نے فرمایا: اگر تم اس بات کی طاقت رکھتے ہو کہ اسے کوئی بھی نہ دیکھے تو اسے ہرگز کوئی نہ دیکھے۔ پھر پوچھا گیا: اگر ہم میں سے کوئی اکیلا تنہائی میں ہو؟ تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے بنسبت لوگوں کے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 203
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [حم ع ك هق] عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده. آداب الزفاف ٣٤.