صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1976
«إن الناس قد صلوا وناموا وأنتم لم تزالوا في صلاة ما انتظرتم الصلاة ولولا ضعف الضعيف وسقم السقيم لأمرت بهذه الصلاة أن تؤخر إلى شطر الليل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بیشک لوگ نماز پڑھ کر سو گئے ہیں اور تم جب تک نماز کا انتظار کر رہے ہو تب تک مسلسل نماز ہی میں ہو، اور اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں اس (عشاء کی) نماز کو آدھی رات تک مؤخر کرنے کا حکم دیتا۔“