صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إن الله يبعث الأيام يوم القيامة على هيئتها ويبعث الجمعة زهراء منيرة لأهلها فيحفون بها كالعروس تهدى إلى كريمها تضيء لهم يمشون في ضوءها ألوانهم كالثلج بياضا رياحهم تسطع كالمسك يخوضون في جبال الكافور ينظر إليهم الثقلان ما يطرقون تعجبا حتى يدخلوا الجنة لا يخالطهم أحد إلا المؤذنون المحتسبون»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن دنوں کو ان کی اصل حالت پر اٹھائے گا، اور جمعہ کے دن کو اس کے والوں کے لیے ایک روشن اور چمک دار صورت میں اٹھائے گا۔ وہ لوگ اس (جمعہ) کے گرد اس طرح جمع ہوں گے جیسے دلہن کو اس کے معزز دولہا کے پاس بھیجا جاتا ہے۔ وہ (دن) ان کے لیے روشنی کرے گا اور وہ اس کی روشنی میں چلیں گے، ان کے رنگ برف کی طرح سفید ہوں گے، ان کی خوشبو کستوری کی طرح مہک رہی ہوگی، وہ کافور کے پہاڑوں میں چل رہے ہوں گے، جن و انس انہیں تعجب سے دیکھ رہے ہوں گے اور اپنی نظریں نہیں ہٹا سکیں گے یہاں تک کہ وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ ان کے ساتھ کوئی اور شامل نہیں ہوگا سوائے ان مؤذنوں کے جو ثواب کی نیت سے اذان دیتے تھے۔“